

Loading content...
اس بارے میں بھی دو نظریات ہیں، کچھ علمائے مقتل لکھتے ہیں کہ شہیدا ول جناب عبداللہ بن مسلم بن عقیل علیہ الصلوات والسلام تھے، دوسری رائے یہ ہے کہ سب سے پہلے شہید شہزادہ علیؐ اکبر علیہ الصلوات والسلام تھے، جن لوگوں نے اجتماع بین الروایتین کیا ہے ان میں سے کچھ لکھتے ہیں کہ آل عقیل علیہ الصلوات والسلام میں سے پہلے شہید جناب عبداللہ علیہ الصلوات والسلام تھے اور آل رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں سے پہلے شہید شہزادہ علیؐ اکبر علیہ الصلوات والسلام تھے، کچھ یہ لکھتے ہیں کہ آل عبدالمطلب علیہ الصلوات والسلام میں سے پہلے شہید جناب عبداللہ علیہ الصلوات والسلام تھے اور جناب امیر کائنات علیہ الصلوات والسلام کی اولاد میں سے پہلے شہید شہزادہ پاک جناب علیؐ اکبر علیہ الصلوات والسلام تھے ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار