

Loading content...
جن لوگوں نے شہزادہ پاک علیہ الصلوات والسلام کی شادی کے بارے میں لکھا ہے ان کی نیت درست نہیں ہے، ورنہ ہر مومن کا دل چاہتا ہے کہ شہزادہ پاک علیہ الصلوات والسلام کی خوشیاں ان کی ضعیف والدہ پاک صلوات اللہ علیھانے دیکھی ہوں اور ان کی اولاد کو پاک والدہ صلوات اللہ علیھا نے اپنی آغوش میںکھلایا ہو، مگر افسوس تویہی ہے کہ ایسا نہ ہوسکا اور اس درد کو مٹانے کیلئے شاذ روایات کا سہارا لے کر لکھ دیا گیا کہ ان کی شادی ہو چکی تھی مگر شادی والی روایت کو درست ماننے والے حضرات بھی اولاد پاک اور ان کی زوجہ پاک کے بارے میں کلی طور پر خاموش نظر آتے ہیں، جناب علامہ مجلسی جیسے جامع روایات عالم بھی مکمل طور پر خاموش ہیں اور ابو الفرج اصفہانی جو تیسری صدی کے مؤرخ ہیں وہ لا عقب لہ کہہ کرخاموش نظر آتے ہیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار