

Loading content...
اس آذان کا اثر صرف پردہ داران ِتوحید ورسالت صلواة اللہ علیہن تک ہی محدود نہ تھا بلکہ اصحاب وانصار بھی اس آواز پر رو رہے تھے، مگر ایک ہستی پر اس آذان کا عجیب اثر ہوا وہ تھے جناب کردگارِ وفا ابوالفضل العباس علیہ الصلوات والسلام جواس وقت تیمم کی تیاری کر رہے تھے کہ جیسے ہی آذان کی آواز ان کے کانوں پر پڑی تڑپ اٹھے پھر پاک پردہ داروں کے گریہ کی آواز ان کے کانوں تک پہنچی تو بے ساختہ روتے ہوئے تیمم چھوڑ کر اٹھے اور شہزادے پاک علیہ صلوات وسلام کے نام پکارتے ہوئے ان کی طرف چلے مگرشدت گریہ نے انہیں چلنے نہ دیا اوراس طرح انہوں نے کئی بارزمین کو زینت بخشی،اہل حرم میں گریہ و زاری کا کہرام بپا تھاکئی پاک شہزادیاں صلواة اللہ علیہن رو رو کر فرما رہی تھیں کاش کہ آج آپ کی بہن ملکہ ہجر صلواة اللہ علیہا ہوتیں تو وہ بھی آپ کی آخری آذان سن لیتیں، ہائے وہ تو وطن میں آپ کی شادی کے خواب دیکھنے میں مصروف ہوںگی، کاش وہ بھی آج کا یہ درد ناک منظر دیکھتیں، کچھ پاک بیبیوں صلواة اللہ علیہن نے زبان حال کے ساتھ یہ بھی فرمایا ہوگا کہ شکر ہے کہ ملکہئِ ہجر و فراق صلواة اللہ علیہا آج کربلا میں موجود نہیں ہیں ورنہ یہ درد ناک آذان سن کر دنیا سے رخصت ہوجاتیں،
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار