

Loading content...
اس وقت معظمہ بی بی صلوات اللہ علیھا نے اپنے لعل کی پیشانی پر بوسہ دے کر فرمایاکہ میرا لعل مجھ سے زیادہ حق آپ پر اُس معظمہ کائنات پاک بی بی صلواة اللہ علیہا کا ہے کہ جنہوںنے آپ کی اٹھارہ برس پرورش کی ہے، مناسب یہی ہے کہ یہ اجازت ان سے مانگو،پھر فرمایاکہ آپ کا اپنے بابا پاک علیہ الصلوات والسلام پر قربان ہونا میری خوش نصیبی ہے اور دنیا میں ہزاروں نوجوان اپنی مائوں کے سہاگ پر قربان ہوتے آئے ہیں، یہ کوئی نئی بات نہیں ہے مگر میرا لعلؐ نوجوان بیٹوں کی زبان سے موت کا لفظ سننا بھی مائوں کیلئے قیامت ہوتا ہے اور خاص کر اس وقت جب اس کے سہرے پہننے کے موسم قریب ہوں،پاک معظمہ سین صلوات اللہ علیھا فرماتی ہیں کہ میں اب آپ کو روک تو نہیں سکتی مگر یہ ضرور کہوں گی کہ ماں کے حق میں صبر کی دعا ضرور کرنا، میں ثقفی خاندان کی ذی عزت مستور تو ہوں مگر میں کوئی نبی زادی صلوات اللہ علیھا نہیں کہ جوان بیٹے کی لاش دیکھ کر زندہ رہ سکوں، آخر مجھ میں ایک ماں کا دل ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار