

Loading content...
شب عاشور کے بارے میں آپ سن چکے ہیں کہ کریم کربلا علیہ الصلوات والسلام نے اس رات خیام کا ایک خفیہ چکر لگایاتھا اور ہر خیمے کے حالات کا خود مشاہدہ بھی فرمایا تھا جس وقت کریم کربلا علیہ الصلوات والسلام اس شہزادیئِ ثقیف کے خیمے کے سامنے سے گزرے تو ایک ایسا منظر دیکھا کہ کریم کربلا علیہ الصلوات والسلام جتنے بڑے صابر تھے جگر کو تھام کر بیٹھ گئے، انہوں نے دیکھا کہ اٹھارہ سا ل کا جوان بیٹا بالکل بچپن کے انداز میں ماں کی آغوش میں آنکھیں بند کئے لیٹا ہوا ہے، معظمہ بی بی صلواة اللہ علیہا کے ایک ہاتھ میں کافوری شمع ہے، دوسرے ہاتھ سے شہزادہ پاک علیہ الصلوات والسلام کی زلفوں میں کنگھی کرنے میں مصروف ہیں اور آنکھوں سے آنسو جاری ہیں ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار