

Loading content...
شہزادہ علیؐ اکبر علیہ الصلوات والسلام والدہ پاک صلواة اللہ علیہا کے خیمے میں تشریف لے گئے، یہاں انہوں نے دیکھا کہ ان کی والدہ پاکصلواة اللہ علیہا نماز میں مصروف ہیں اور ان کا سر اطہر سجدہ میں ہے، شہزادہ پاک علیہ الصلوات والسلامخیمے کے دروازے پر رک گئے اور انتظار کرنا شروع کیا کہ وہ نماز اختتام پر پہنچائیں تو ہم ان کے قریب جائیں، کافی دیر گزرگئی، اچانک دائی پاک سلام اللہ علیا کی نگاہ پڑی، دیکھا کہ ضعیف والدہ صلوات اللہ علیھاسجدے میںہیں اور شہزادہ پاکعلیہ الصلوات والسلام ان کے انتظار میں خیمے کے دروازے سے پشت لگائے کھڑے ہوئے ہیں، دائی پاک سلام اللہ علیھا جلدی سے خیمے کے اندر آئیں اور عرض کی معظمہ بی بی صلواة اللہ علیہا شہزدہ پاک علیہ الصلوات والسلام آپ سے ملنے آئے ہیںنمازوں کا وقت بہت پڑاہے آج کی رات کو غنیمت سمجھ کر انہیں گلے سے لگا کر پیار کرنے کی تمام حسرتیں پوری کر لیں شاید کل وقت نہ ملے ، زندگی بھر آپ نے ا نہیں بیٹا کہہ کر مخاطب نہیں کیا، آج یہ ارمان بھی پورا کر لیں۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار