

Loading content...
شہنشاہِ کربلا علیہ الصلوات والسلام کو اپنے جوان بیٹے کے ساتھ کتنی محبت تھی اس کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جا سکتا ہے کہ دس محرم کے بعد جس وقت قافلہ پاک کوفہ سے شام کی طرف روانہ ہوا تو اس شہزادہ پاکعلیہ الصلوات والسلام کا سرِ اطہر اس تمام سفر کے دوران منقذبن مرہ عبدی ملعون کے پاس رہا، یہ ملعونِ ازل خود روایت کرتا ہے کہ اس تمام سفر میں میں شہزادہ پاک علیہ الصلوات والسلام کے سر اطہر کو معراج کی منزل پر اٹھا کر تمام لشکر میں فخر کرتا ہوا پھرتا رہا اور امام مظلوم علیہ الصلوات والسلام کے سر اطہر کی مسلسل یہی کیفیت رہی کہ جس طرف میں شہزادہ پاکعلیہ الصلوات والسلام کے سر اطہر کو لے کر جاتا تھامظلوم کربلا علیہ الصلوات والسلام کا رخ اسی طرف پھر جاتا تھا …(R_202)
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار