

Loading content...
تمام لوگ ایک دوسرے سے کہتے ہوں گے کہ جس نے حسنین علیہما الصلوات والسلام کے پاک نانا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ امیر کائنات علیہ الصلوات والسلام کو مسکراتا ہوا نہ دیکھا ہو، جس نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ جناب جعفرطیار علیہ الصلوات والسلام کو سر جھکا کر چلتا نہ دیکھا ہو، جس نے جناب حمزہ اسد الرسول علیہ الصلوات والسلام کو تاجدار مدینہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ سینہ پھیلا کر چلتا ہوا نہ دیکھا ہو، آئے آئے اور آج وہ شہزادہ علیؐ اکبر علیہ الصلوات والسلام کے ہمراہ ان تمام ہستیوں کو محوِخرام دیکھے شہزادہ علیؐ اکبر علیہ الصلوات والسلام کی انگلیوں میں انگلیاں ڈال کر کردگار وفا علیہ الصلوات والسلام کو چلتا ہوادیکھے۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار