

Loading content...
ادھر کریم کربلا علیہ الصلوات والسلام کی دستار کے وارث جناب امام علی زین العابدین علیہ الصلوات والسلام تھے تو وہ حسن ِعرب وعجم کا ایک عظیم اور انتہائی پرکشش امتزاج تھے ان کی رنگت تمام جوانانِ بنی ہاشم میں سے زیادہ کھلی ہوئی تھی، لوگ کہتے تھے کہ جناب سجاد علیہ الصلوات والسلام کے رخ انور پر حسن کی صبح صادق ہمیشہ طلوع رہتی ہے ان کا رنگ تمام خاندان پاک سے زیادہ گورا تھا اوران کا لقب تھا غیرت اللہ (غیرة اللہ )
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار