

Loading content...
اب اس کلیہ کی رو سے دیکھیں کہ اصل ذات تو شہنشاہِ انبیاء صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہیں جوپردہ فرما گئے اور عام نگاہوں سے ان کا رخ روشن غائب ہوگیا تو خالق اکبر نے ان کی شبیہہ اکبر بنا کر شہزادہ علیؐ اکبر علیہ الصلوات والسلام کو بھیجا، جن لوگوں نے شہنشاہ انبیاء صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حسن اِلٰہی کی طرف کبھی اتنا زیادہ غور نہیں کیا تھا ان کیلئے شبیہہ پیغمبر انام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میںاتنی کشش تھی کہ دور دور سے لوگ ان کی زیارت کو آتے تھے بلکہ خود کریم کربلا علیہ الصلوات والسلام جو بعینہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تھے وہ بھی فرماتے ہیں کہ جب ہمیں نانا پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زیارت کا اشتیاق ہوتا ہے تو ہم اپنے اس لعل کی زیارت کرتے ہیں ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار