

Loading content...
ایک یورپین ماہر جمالیات کا قول ہے کہ مزاجِ انسانی کیلئے اصل سے شبیہہِ زیادہ پرکشش ہوتی ہے اس کی وہ کچھ مثالیں دیتے ہوئے کہتا ہے کہ انسان کسی خوبصورت پھول کو دیکھتا ہے، پھر دیکھتا ہے کہ کوئی بہت بڑا آرٹسٹ اس پھول کی ایک شبیہہ بنا رہا ہے، بعینہ اسی کے رنگ بھر رہا ہے، وہی شیپ اور شکل کینوس پر اتارنے میں مصروف ہے تو انسان اس بننے والی شبیہہ کو پھول سے بھی زیادہ شوق سے دیکھتا ہے، ایسے ہی انسان اپنی ذات سے زیادہ اپنی شبیہ، تصویر یا ویڈیو میں کشش محسوس کرتا ہے، کوئی آدمی جب کسی کی نقل کر رہا ہوتا ہے تو دیکھنے والے اس کی اس نقل کو زیادہ دلچسپی سے دیکھتے ہیںوہ ماہرِ جمالیات کہتا ہے کہ یہ انسان کی فطرت ہے کہ وہ اصل سے زیادہ شبیہہ میں کشش محسوس کرتا ہے ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار