

Loading content...
بعینہ اسی طرح شہزادہ علیؐ اکبر علیہ الصلوات والسلام کے بارے میں فرمایا گیا ہے کہ اگر یہ بابا پاک علیہ الصلوات والسلام کے بعد ظاہراً زندہ رہتے تو یہ لازماً امام ہوتے… یعنی امامت کے عہدہ پر فائز ہونا ایک علیحدہ بات ہے اور صلاحیتِ امامت ہونا ایک علیحدہ بات ہے …اس لئے شہزادہ علیؐ اکبر علیہ الصلوات والسلام کے اندر صلاحیت امامت کے اثبات پر اکثر علماء وعرفاء متفق ہیں اسی طرح شہنشاہِ وفا علیہ الصلوات والسلام کے بارے میں بھی اکثر علماء متفق ہیں کہ ان میں بھی صلاحیت امامت موجود تھی اور بعض نے تو عالم تشیع کے اس مسلّمہ سے استدلال بھی کیاہے کہ معصوم کو غسل اس جیسا معصوم ہی دے سکتا ہے اور انہوں نے یہ ثابت کیا ہے کہ امام حسن المجتبیٰ علیہ الصلوات والسلام کے غسل میں جنابِ شہنشاہِ وفا علیہ الصلوات والسلام کا شریک ہونا ثابت کرتا ہے کہ یہ بھی انہی کی طرح عصمتِ کبریٰ کے حامل ہیں …(R_186)
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار