

Loading content...
اس فرمان میں اول وآخر کے بعد کلّنَا کا اضافہ بتا رہا ہے کہ اس گھر کا ہر فرد اس مقام اعلیٰ پر فائز ہے جس پر اس گھر کا فردِ اوّل موجود ہے یہ نور ایک ہے یہ ذات ایک ہے یہ ایک علیحدہ بات ہے کہ عہد ہائے نبوت وامامت محدود ہیں اور انہیں نبی یا امام کہنا جائز نہ ہو ورنہ ان کی استعداداتِ باطنیہ میں کوئی کمی نہیں تھی، یہ تمام نبوت اور امامت کے میرٹ پر پورا اترتے تھے بلکہ اس گھر کا ہر معصوم بچہ بھی منصبِ نبوت وامامت کی کلی صلاحیت رکھتا تھا مگر یہ عہدہ ہائے اِلٰہی مخصوص افراد اقدس کیلئے مقرر تھے بہ الفاظ دیگر نبوت وامامت کی سیٹیں (نشستیں) محدود تھیں، ورنہ ان کی استعدادات سے انکار جائز نہیں جیسا کہ امیرِ کائنات علیہ الصلوات والسلام کا فرمان ہے کہ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار