

Loading content...
اس پر میں تفصیلی بات چیت آگے آنے والے صفحات میں کروں گا یہاں صرف اتنا عرض کرنا چاہتا ہوں کہ آج جہالت کا طوفان علم کے روپ میں آچکا ہے جو لوگ بظاہر خاندان پاک علیہم الصلوات والسلام کے نام نہاد نام لینے والے کہلواتے ہیں اور وہ خاندان پاک علیہم الصلوات والسلام کی دشمنی وتنقیص وتوہین پر اپنی تمام تر توانائیاں صرف کر رہے ہیںان کی مجالس عزا پر تھوڑا سا غور کیا جائے تو فوراً پتہ چل جاتا ہے کہ اللہ کی عظمت کو بیان کرنے کے بہانے آل محمدعلیہم الصلوات والسلام کی نعوذ باللہ توہین وتنقیص کرتے ہیںیہی وجہ ہے کہ ہمیں عرفائے عظام کے نظریات پیش کرنے کی ضرورت محسوس ہوئی ہے ورنہ یہ باتیں کتابوں میں بیان نہیں ہوتیں کیونکہ عرفائے عظام کے دین کا آغاز اقرا سے شروع ہوتا ہے اور قل پر ختم ہوجاتا ہے اس میں اُکتب کی گنجائش ہی موجودنہیں ہے مگر ہمیں اب ان نظریات میں سے کچھ چیزوںکولکھنا پڑ رہا ہے جو بوجہِ مجبوری ہے۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار