

Loading content...
آج کریمِ کربلاعلیہ الصلوات والسلام اور جناب عون و محمدعلیہ الصلوات والسلام کی پاک والدہ کے رخ ِ انور پر خوشیاں رقص کرتی نظر آتی ہیں کیونکہ انہیں آج نانا پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلمکے روئے مبارک کی زیارت جو نصیب ہوئی ہے یہی نہیں بلکہ خودخدائے واحد کی بزمِ خلوت کوپیارا حبیب اور تنہائیوں کا مونس مل گیا ہے جسے دیکھ کر خود خدا بھی خوش ہے ۔یہ ہمشکلِ مصطفیصلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہیں اس لیے ان کو رسولِ حق سمجھ کر ان کی زیارت کرنے کے لیے نزولِ ملائکہ ہو رہا ہے آج پھر سے معراج کی امید لگا کر عرشِ علیٰ بھی مسرور نظر آتا ہے چونکہ خدائے اکبر نے اپنے حبیبِ اکبر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلمکی شبیہہ اکبرعلیہ الصلوات والسلام کا ظہور فرمایا ہے اس لیے آج ساری آلِ عبا علیہ الصلوات والسلام مسرور ہے ،زیارتِ شہنشاہِ انبیاصلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پروارثِ شہنشاہِ انبیا یعنی کریمِ کربلاعلیہ الصلوات والسلام کی آنکھوں میں مسرت حمد پڑھتی نظر آ تی ہے، امامِ مسمومعلیہ الصلوات والسلام حسُن وحدت کے جلوے دیکھ کر خوشی سے مخمورنظر آتے ہیں آج جمال قدرت اپنی جمالیت کی ردا الٹ کر بہت شاداں ہے۔ اگرچہ یہ پاک شہزادہ علیِ اوسط ہیں مگر شہادت میں یہ علی اکبر ہیں یہی وجہ ہے کہ آج خود شہادت بھی مسرور نظر آتی ہے گویا شہادت کوآج حنا مل گئی ہے۔ ادھرجناب عون و محمدعلیہ الصلوات والسلام کی پاک والدہ صلوات اللہ علیھا کی آغوشِ مبارک اپنے مقدر پر فخر کر رہی ہے اور اس آغوشِ مبارک پر عرش بھی رشک کرتا نظر آتا ہے ۔سرکار جعفر الزمان نقوی البخاری دام ظلہ تعالی فرماتے ہیں کہ اس خوشی کے موقع پر میں بھی تعجیل کا سوالی بن کر آیا ہوں اورچونکہ دعاؤں کو بھی علم ہے کہ خوشیوں کے موقعے پر کوئی کسی کو خالی دامن نہیں لوٹاتا اس لئے آج یقینی قبولیت کو اتنا قریب دیکھ کر خود دعائے تعجیل بھی خوش ہے ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار