

Loading content...
اس شان وشوکت کے ساتھ حرم اطہر کے دروازہ پر بارات پہنچی بارات کے استقبال کیلئے معظمہ کائنات صلواة اللہ علیہا کی پاک بیٹیاں دروازے پر تشریف فرما ہوئیں قرآن کریم کے سائے میں پاک دلہنوں کو محملوں سے اتار کر دروازے تک پہنچایا گیا جس وقت معظمہ کائنات صلواة اللہ علیہا کی پاک بیٹیاں در اطہر پر پہنچیں تو وہاں رک گئیں اورجناب عالیہ سین پاک صلواة اللہ علیہا نے اپنی پاک بھابھی صلواة اللہ علیہا سے فرمایا آئو بسم اللہ…اس وقت پاک دلہن نے اپنے پاک سرتاج کی طرف نگاہ فرمائی اور سر جھکا کر عرض کیا کہ آقاؐ آپ کی پاک ہمشیر صلواة اللہ علیہا کا حکم ہے کیا ہم آپ کے گھر اقدس میں قدم رکھ سکتے ہیں؟ کریم کربلا علیہ الصلوات والسلام نے فرمایا بسم اللہ اب یہ گھر آپ کا اپنا ہے ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار