

Loading content...
پاک حسنینعلیہ الصلوات والسلام کی بارات ہے جو لقف سے کوفہ کی طرف آرہی ہے تمام باراتی خوشی منا رہے ہیںبارات کے اونٹ اتنے حسین اور دلنشیں انداز میں سجے ہوئے ہیں کہ جس طرح قدسیوں کی سجی ہوئی تسیبح ہو، تمام اونٹ ایک حسین قطار میں قدم سے قدم ملا کر چل رہے ہیںاونٹوں کی گردنوں میں حسین موتیوں سے سجی ہوئی مالائوں کا سنگھار حوروں کے سنگھار سے بھی زیادہ حسین ہے ان مالائوں کے گھنگھروؤںکے آپس میںٹکرانے سے پیدا ہونے والی آواز ایک انوکھااور مسرت ریزسنگیت پیش کر رہی ہے ۔ تمام محمل سرخ پردوں سے سجے ہوئے ہیں جن کے کناروں پر خوبصورت بیل بوٹوں کے حسیں سنگھار ہیںجن کی ہر مسرت ریزاداسے مسرت کااظہار ہورہا ہے ایسا لگتا ہے کہ خوشی کی ڈولی تمام اونٹوں نے اپنی پیٹھ پر اٹھائی ہوئی ہے تمام اونٹوں کے زانوئوں تک دبیز پردے ہیں جن کے گرد خوبصورت اور لہکتی ہوئی جھالر ہے جس کی ہر لہک ایسے انداز سے لہک افشاں ہے کہ جیسے فرشتے چمٹے بجا رہے ہوں ۔ رنگ برنگے سر پوش ہیںجن پر سنہری کلس ہیں جن کی چتر کاری سے عرش جگمگا رہا ہے جس وقت اونٹ چلتے ہیں تو سنہری محمل قدم قدم پر رقص کا سماں پیش کر تے ہیں اور محملوں کے نیچے سے پالانوں کے موتی آنکھ مچولی کھیل رہے ہیں اونٹوں پر ایک مستی طاری ہے اور وہ اپنی مستی میں بڑبڑاتے ہوئے منہ سے جھاگ گرا رہے ہیں اور شتر بان بھی اونٹوں کی مہار کندھے پر رکھ کر مست نظر آتے ہیں اونٹوں کی گردنیں فخرسے بلند ہیںوہ اپنے پاؤں کچھ ایسے زمین پر رکھتے اور اٹھاتے ہیں کہ جیسے موررقص کر رہے ہوںاور جو دلہنوں کے محمل ہیں وہ باغِ فردوس کے حجرے کا منظر پیش کر رہے ہیںیہی وجہ ہے کہ آج حوروں کے مسکراتے ہوئے ٹولے ان کا پردہ بنائے ہوئے ہیں۔ معظمۂ کائنات بی بی صلواة اللہ علیہا کے پاک بیٹے اپنے اپنے گھوڑوں پر سوار ہو کر اپنی پاک دلہنوں کے محمل کوپکڑ کر چل رہے ہیںجو اس بات کا اعلان ہے کہ آج دلہا کون ہے ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار