

Loading content...
یہاں بھی دو قبائل کا ملاپ تھا ایک طرف ثقفی قبیلہ تھا اوردوسری طرف خاندانِ توحید ورسالت علیہم الصلوات والسلام تھا یہاں بھی یہ رسمیں ادا ہوئی ہوں گی پھر روایتی انداز میں سجے ہوئے گھوڑوں پر سوار دونوں دولہے پاک دلہنوں کی ڈولیوں کے ساتھ ساتھ چلتے ہوئے ،باراتیوں کی نعرہ ہائے تکبیر کی گونج میں کوفہ میں داخل ہوئے ہوں گے ۔یہاں ملکہ عالمین بی بی صلواة اللہ علیہا کی پاک بیٹیوں نے روایتی انداز میں بارات کااستقبال کیا ہوگا اور سہرے گانے والیوں کو انعامات سے بھی نوازا گیا ہوگا۔اس گھر کی روایت کو بحال رکھتے ہوئے عرش بریں پر جشن بھی منائے گئے ہوں گے اس وقت خالقِ کائنات نے شجر طوبیٰ کو موتی نثار کرنے کا حکم فرمایا ہوگا جنت کی حوریں گھر اقدس کی نوکری کیلئے حاضر ہوئی ہوں گی۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار