

Loading content...
دوستو!یہ تو یقین کے ساتھ نہیںکہا جا سکتا کہ شہزادہ پاک علیہ الصلوات والسلام کی والدہ ماجدہ صلواة اللہ علیہا کا عقد کس تاریخ کو ہوا کیونکہ کسی مؤرخ یا صاحب مقتل وسیرت نے کوئی تاریخ نہیں لکھی، ممکن ہے کسی محقق نے کوئی تاریخ لکھی بھی ہو مگر میری نظر سے نہیں گزری ،یہ بھی عرض کرتا چلوں کہ شادی خانہ آبادی کی تقریب کی تفصیلات بھی مجھے کسی کتاب میں نظر نہیں آئی، ہاں اتنا تو ہر شخص سوچ سکتا ہے کہ یہ دو عظیم خاندانوں کا ملاپ تھا، ایک طرف ثقفی قبیلہ کے پروقار سردار کی دختر نیک اختر صلواة اللہ علیہا تھیں، اوردوسری طرف جوانانِ جنت کے سردار تھے، دونوں روایتی عظیم گھر تھے اور عظیم گھروں کی روایات اور ایٹی کیٹ(Etiquette) اور مائزرز(Misers) یعنی رسومات بھی پروقار ہوتی ہیں، اس لئے یہ عقد اپنے روایتی انداز میں ہوا ہوگا پھر یہ شادی ایک نہ تھی بلکہ دو تھیں اس لئے خصوصی انتظام کئے گئے ہوں گے ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار