

Loading content...
جس وقت پاک پردہ داران توحید ورسالت صلواة اللہ علیہن دربار میں داخل ہوئیں تو پس پردہ بیٹھی ہوئی اموی عورتوں میں گریہ وزاری کا طوفان بپا ہوا ، یزید ملعون کی پھوپھیاں بہ آواز بلند یزید ملعون کو برا بھلا کہہ رہی تھیں جس کی وجہ سے دربار میں کوئی کاروائی شروع نہ ہو سکی، اُس وقت یزید ملعون نے اپنے ساتھ کرسی پر بیٹھے ہوئے مروان کے دوسرے بھائی یعنی عبدالرحمن بن حکم ملعون سے کہا کہ جائو اور ان عورتوں کو خاموش کرو، جس وقت وہ ملعون اموی عورتوں کے قریب گیا تو یزید کی ایک پھوپھی نے کہا کہ ام الخبائث شراب نے اس بدبخت کو اندھا کر دیا ہے کہ اسے اپنے تمام رشتے بھول گئے ہیں، اگر یہ ملعون رسول زادیوں صلواة اللہ علیہنکا احساس نہیں کرسکتا تھا تو کم از کم ان دو شہزادیوں کا لحاظ ہی کر لیتا کہ جو اس کی پھوپھی کی بیٹیاں تھیں اور ان کی بیٹیاں ہماری بیٹیاں تھیں اس ملعون نے ان کو دیلم وحبش کے اسیروں کی طرح دربار میں لا کھڑا کیا ہے اور تمام بنو امیہ کی عزت خاک میں ملا دی ہے …
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار