

Loading content...
اس زمانے میں عرب کے عام قبائل کے سرداروں کی یہ خواہش ہوتی تھی کہ کسی مشہور قبیلے کا کوئی پروقار شخص ان کی دختر کے ساتھ عقد کر لے تو اس کی وجہ سے اُس عام قبیلے کے سردار کی قوتِ بازو یا سٹرنتھ (Strength)بڑھ جائے گی اور ایسے ہی بہت سے غیر معروف قبائل کسی بڑے قبیلے کے سرداروں کو رشتہ دے کر اپنی عزت اور سٹیٹس (Status)بلند کر لیتے تھے یہی وجہ تھی کہ ابو سفیان (جس کا اصل نام صخر تھا) نے جناب عروہ بن مسعود بن معتب ثقفی کو اپنی دختر قبول کرنے پر آمادہ کیا تھا اور اس کی بیٹی آمنہ (جس کی کنیت اُم دائود تھی) کے ساتھ ان کا عقد ہوا تھا آمنہ دائود بن عروہ کی والدہ تھی اور ابو سفیان نے اپنی دوسری بیٹی میمونہ کا عقد جناب عروہ کے فرزند جناب ابی قرہ کے ساتھ کیا تھا۔جو معاویہ کی سگی بہن تھیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار