

Loading content...
جس وقت یہ تمام سردار طائف میں جمع ہوتے تو ان کی تفریح طبع کیلئے طائف کا سردار کچھ دنوں کے لیے میلے کا اہتمام کرتا جس میں ہر طرح کے بازار بھی لگائے جاتے تھے ۔ عرب، یمن، نجد اور تہامہ تک کے تجار اپنا اپنا سامانِ تجارت طائف لے آتے تھے عام ہینڈی کرافٹس سے لے کر اونٹ،بکری،بھیڑیں اورگھوڑوں تک ہر چیز کی الگ الگ منڈیاں لگتی تھیں ،لونڈیوں،کنیزوں اور غلاموں کی فروخت بھی اس میلے میں ہوتی تھی ۔ اس پورے میلے کی سر پرستی بنو ثقیف کا سردارکرتا تھایہی گرمیوں کے میلے کا موسم تھا جب عرب کے تمام اوباش سردار طائف میں جمع تھے اِسی میلے میںاللہ کی رحمتِ کل صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اُن کی ہدایت کیلئے طائف تشریف لے گئے یہاں عربی قبائل ،اکسانون اور بنو ثقیف کے بدبخت لڑکوں نے شہنشاہ انبیاء صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو زخمی کیا تھا اور اتنا زخمی کیا تھا کہ سرِ اطہر کے خون سے نعلین مقدس رنگین ہوگئی تھی وہ زمانہ جناب عروہ بن مسعود ثقفی کی سرداری کا تھا جس وقت انہیں علم ہوا تو وہ دوڑتے ہوئے آئے تھے اور ان بدبخت لڑکوں کو ظلم سے روکا تھا…(R_162)
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار