

Loading content...
مکہ مکرمہ میں بیت اللہ یعنی کعبۂ محترم کو طوفان نوح کے بعد دوبارہ تعمیر کیا گیا اور اس کے بعد جناب ابراہیم سلام اللہ علیہ نے دعا فرمائی تو اس وقت شام کی سر زمین کے ایک خوبصورت ٹکڑے کو خالق کونین نے حکم فرمایا کہ جائو اور تم بھی جا کرمیرے مقدس گھر کا طواف کرو… یہ زمین کا ٹکڑا شام سے آیا اس نے آکر حرمِ توحید کا طواف کیا اور طواف کے سات شوط( چکر) مکمل کرنے کے بعد اسے حرمِ توحید کے شمال مشرق کی طرف قیام کا حکم دیا گیا ، طوافِ کعبہ کی وجہ سے اس کو نام ملا تھا طائف یعنی طواف کرنے والا…(R_161)
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار