

Loading content...
جب بھی کسی عظیم فرد یا شخصیت کا ذکر ہوتا ہے تو سب سے پہلے اس کے مادری وپدری نسب کے آئینے میں اس کے موروثی،اکتسابی،وہبی،نسبی وحسبی صفات کو دیکھا جاتا ہے… آج کے اس جدید دور میں بھی (Law of Inheritance)لا آف ان ہیری ٹینس یعنی قانون موروثیت کو تسلیم کیاجا چکا ہے، یعنی کوئی بھی انسان کافی چیزیں اپنے اجداد اور مادری اسلاف سے جینز (Gense) کے ذریعے حاصل کرتا ہے بلکہ اب تو یہ کہا جاتا ہے کہ پیدا ہونے والا بچہ اپنے مادری اور پدری سلسلہ نسب میں موجود جملہ صفات مختلفہ کا ایک مجموعہ اور مرکب ہوتا ہے اور ذاتی صفات ،نام کی کوئی چیز اس کے اندر موجود ہی نہیں ہوتی حتیٰ کہ جملہ بیماریاں، خوف، جذبات، احساسات، ملکات، محبت، نفرت اور رجحانات حتیٰ کہ خود کشی کا رجحان بھی موروثی ہوتا ہے اور جینز (Gense)کی شکل میں انتقال پذیر ہوتا ہے، ان وجوہات اور حقائق کو دیکھتے ہوئے مناسب یہ ہے کہ میں شبیہہ پیغمبرعلیہ الصلوات والسلام کے بارے میں بھی اس حوالے سے بات کرتا چلوں ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار