

Loading content...
چونکہ انہیں امیرکائنات علیہ الصلوات والسلام نے پہلے ہی آگاہ کردیا تھا کہ وہاں سے تم نے ہماری دو امانتیں لانا ہیں اس لئے وہ انہیں شایان شان طریقہ سے اور مکمل حفاظت سے مدینہ میں لائے تھے، کیونکہ یہ حریث بن جابر جعفی امیر کائنات علیہ الصلوات والسلام کے خواص شیعوں میں سے تھے اور صفین میں انہوں نے معاویہ کے خلاف جنگ میں بھرپور حصہ لیا تھا، جیسا کہ شرح نہج البلاغةابن ابی الحدید 241/5 CD پر تفصیل سے لکھاہے، ہاں علامہ مجلسی نے بحار الانوار 330/45 پر اسے کلبی کے حوالے سے لکھا ہے، پھر اس روایت کے کچھ اجزا انہوں نے 12/46 پر بھی لکھے ہیں، جس میں انہوں نے لکھا ہے کہ ان شہزادیوں کو حریث بن جابر جعفی والئی ہمدان امیر کائنات علیہ الصلوات والسلام کے زمانہ حکومت میں لایا تھا جو 36 ہجری کا زمانہ ہے مگر یہاں علامہ نے امام علیؐ زین العابدین علیہ الصلوات والسلام کی دنیا میں آمد 38 ہجری مدینہ میں لکھی ہے جو خلاف واقعہ ہے، کیونکہ امام علیؐ زین العابدین علیہ الصلوات والسلام کی دنیا میں آمد 37/36 ہجری میں کوفہ میں ہوئی ہے۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار