

Loading content...
دوستو یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ ہمارے ماضی کے جتنے علماء تھے انہوں نے تحقیق کی بجائے تجمیعکا کام کیا ہے اگرچہ انہوں نے اپنی ایک سرسری سی رائے بھی دی ہے مگر ہم اسے تحقیق کا نام نہیں دے سکتے کیونکہ ہم دیکھ رہے ہیں کہ ہمارے متقدمین نے تجمیع کا کام بھی بہت دیر بعد شروع کیا ہے یعنی ہماری کتب تیسری صدی ہجری میں باضابطہ طور پرلکھی گئی ہیں، اس سے قبل جو مواد تھا وہ بہت بکھرا ہواتھا، اس میں ایک اہم بات یہ بھی ہے کہ ہماری کتب کیلئے جو مآخذات تھیں وہ کتب اغیار ہی تھے اور دوسو سال سے جو مواد سینہ بہ سینہ آرہا تھا وہ بھی بہت سے تغیرات کے امکان کے ساتھ آیا تھا، اس لئے اس تجمیع کے کام کو تحقیق سمجھ کر اس پر کوئی علمی عمارت کھڑی کرنا درست نہیں ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار