

Loading content...
اس لئے اتنا عرض کروں گا کہ اس دور میں اس غلیظ موضوع کوعوام میں زیر بحث لانا، اس غلیظ پروپیگنڈے کا علمی جواب دینا اور عوام کو تلوارو ں کے نیچے جھونک دینا دانش مندی نہیں تھا بلکہ اس کا واحد حل یہی تھا کہ جن شہزادیوں کے بارے میں لوگ خرافات بک رہے تھے ان کے وجود ہی سے انکار کر دینے سے معاملہ زیادہ اچھل ہی نہ سکا اور بات دب گئی، میں سمجھتا ہوں کہ وہ جانتے تھے کہ ہماری قوم اتنی جاہل نہیں ہے جو آنے والے وقت میں تحقیق نہیں کرے گی، بلکہ انہوں نے اپنے اپنے دور میں عملی طور پر ان شہزادیوں کو تسلیم کیا، ان کے مشاہد کو تسلیم کیا، روایات کو باقی رکھا، حجلہ عروسی کی تعمیر میں شاہانِ صفوی و قاچار کی طرح علماء بھی شامل رہے یعنی عملی طور پر انہوں نے سب کو تسلیم کیا، قلمی طور پر نفی سے دشمن کی زبان بند کردی، اسی طرح ہمارے بہت سے عقائد ہیں جوقلمی طور پر موجود نہیں ہیں اور عملی طور پر صدیوں سے جاری ہیں (سمجھنے والے سمجھ لیں)
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار