

Loading content...
جس وقت شہزادہ پاک علیہ الصلوات والسلام نے آذان دی کوئی تاریخ تویہ نہیں بتاتی کہ آذان کی یہ آواز مدینے بھی پہنچی تھی اور شہزادہ پاک علیہ الصلوات والسلام سے بچھڑی ہوئی پاک بہن صلواة اللہ علیہا نے بھی یہ آواز سنی تھی، مگر میرا دل یہ کہتا ہے کہ یہ آذان ہجر کی ملکہ صلواة اللہ علیہا کے دل نے ضرور سنی ہوگی،اور انہوں نے پاک نانی صلوات اللہ علیھا اور پاک دادی صلوات اللہ علیھا کو بلا کر روتے ہوئے بتایا ہو گاکہ ذرا یہ پردرد آواز میں آنے والی آذان کی آواز تو سنیں یہ میرے بھائی کی آواز ہے اور اس آذان کا لہجہ اور انداز بتا رہا ہے جیسے وہ مجھے فرما رہے ہوں کہ بہن اب میرے آنے کی امید نہ رکھنا یہ میری آخری آذان ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار