

Loading content...
بیٹے کے رونے کی آواز سن کر معظمہ کائنات سیدہ عالیہ بی بی صلواة اللہ علیہا نے بین کیا بیٹا اس طرح نوجوانوں کا رونا ٹھیک نہیں ہے بیٹا آپ کے رونے کی آواز سن کر تمام اہل حرم دروازے پر آ گئے ہیں آپ کی روتی ہوئی آواز دل پر چوٹ کی طرح لگ رہی ہے میرا لعل رونا تو ہمارے نصیب میں لکھا ہے،وہ ہم ہیں جنہوںنے زندگی بھر رونا ہے، جوان بیٹے تو نہیں رویا کرتے، خدا جانے آپ کو کس نے رونا سکھایا ہے؟ یہ بین کرتے ہوئے معظمہ کائنات بی بی پاک صلواة اللہ علیہا غش کر گئیں۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار