

Loading content...
انہوںنے فرمایا تھا میری لائق بیٹی! وہ موسم ابھی دور ہیں، ہاں جس وقت آپ کا بھائی عراق کی اُس سر زمین پر پہنچ جائے جس کانام کربلا ہے تو پھر آپ سمجھ لینا کہ وہ وقت آ گیا ہے، اب آج کی رات ہم نے پاک بھائی کی جو باتیں سنی ہیں ان سے ہمیں یقین ہوگیا ہے کہ ہمارے سروں پر آپ کے پہروں کی یہ رات آخری ہے ، کل آپ سب شہادت عظمٰی پر فائز ہو جائیںگے، روتے ہوئے فرماتی ہیں کہ ہم تو یہ بھی نہیں جانتے کہ بازار کیا ہوتے ہیں،اس لیے ہم نے آپ کو یاد فرمایا ہے کہ آپ ہمیں یہ توبتائیں کہ بازار کس طرح عبور کرنا پڑتے ہیں، دربار کیسے ہوتے ہیں، میرے ساتھ پردہ داروں کا نازک سا قافلہ ہے، سامنے میرے بھائیوں اور بیٹوں کے قاتل ہوں گے، گستاخ لوگوں کا ہجوم ہو گا، تو ایسے ماحول میںچلتے کیسے ہیں ہمارا ہاتھ پکڑ کر ایک بار چل کر تو دکھائیں ؟
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار