

Loading content...
جناب قمرِ بنی ہاشم کردگارِ وفا علیہ الصلوات والسلام حکم کی تعمیل میں فوراًخیام میں تشریف لے آئے ۔تمام پاک شہزادیوں صلواة اللہ علیہن نے اپنے پاک پردوں کے محافظ کا اٹھ کر استقبال کیا، کردگار وفا علیہ الصلوات والسلام نہایت مؤدب انداز میں سر جھکا کر حاضرِ بارگاہ ہوئے تو جناب شریکة الحسینؐ پاک بی بی صلواة اللہ علیہا نے پردوں کے محافظ بھائی سے مخاطب ہوکر فرمایا کہ میرے بھائی ہم سب یہ بات اچھی طرح جانتے ہیں کہ کل آپ سب راہِ رضائے الٰہی میں معراجِ شہادت پر فائز ہوں گے اور ہم اس ویران و بیابان میں اکیلے رہ جائیں گے، روتے ہوئے فرماتی ہیں کہ کچھ ہمیں بھی تو سمجھائیں کہ اگر کل ہمیں پہرے دینے پڑیں تو وہ کیسے دینے ہیں ؟ پردہ داروں کے پردے دست ظلم سے کیسے بچانے ہیں ؟
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار