

Loading content...
جونہی جناب سجادعلیہ الصلوات والسلام نے یہ آواز سنی تو غیرتِ اِلٰہیہ کو جوش آیا، اس وقت دریافت فرمایا کہ یہ کیسی آواز آرہی ہے؟ جوش میں فرمایا کہ کیا اصحاب کو اتنا لحاظ نہیں رہاکہ ان کی آواز ہماری حدودِ پردہ کو عبور کر کے خیام میں آرہی ہے، کیا انہیں کسی نے نہیں روکا کہ آواز اتنی بلند نہ کریں، یہ فرماکر جلدی سے بستر علالت سے اٹھے اور لڑکھڑاتے ہوئے قدموں کے ساتھ خیام سے باہر آئے، اس وقت امام مظلوم علیہ الصلوات والسلام جلدی سے اپنے غیور بیٹے کے پاس آئے اور سینے سے لگا کر پوچھا کہ اے میرے لخت جگر آپ کہاں جار ہے ہیں؟ غیورِ آل محمد علیہ الصلوات والسلام روکر عرض کرتے ہیں بابا جان ہم اصحاب کے پاس جارہے ہیں امام مظلوم علیہ الصلوات والسلام فرماتے ہیں اے میرا لعل ان کے پاس کیو ں جا رہے ہیں؟ غیورِآلِ محمد علیہ الصلوات والسلام عرض کرتے ہیں۔بابا جان یہ ٹھیک ہے کہ تمام اصحاب قرآن پاک کی تلاوت کررہے ہیں پھر بھی ان اصحاب کی آواز تو ہمارے خیموں میں آرہی ہے ان اصحاب نے میری ذی عصمت پھوپھیوںصلواة اللہ علیہن کی عزت ذہن سے کیسے محو کر دی؟ اصحاب کی یہ گستاخی مجھ سے برداشت نہیں ہو رہی۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار