

Loading content...
ان میں سے ایک جوان نے کہا کہ بھائی یہ زندگی فانی ہے، ہم یہاں کچھ لوگوں کو مارنے آئے ہیں تو ہمارے اپنے قتل کا امکان بھی تو موجود ہے، ممکن ہے کہ ہم کسی کو مارنے کی بجائے خودکسی کی تلوار کا لقمہ بن جائیں، اس لئے دنیا کی زندگی کو بھلا کر وہ فیصلہ کریں جو آخرت کی زندگی کے ساتھ وابستہ ہو، اُس وقت سب نے یہ متفقہ فیصلہ کیا کہ ہمیں وہ راستہ اختیار کرنا چاہیے جو جنت کا ہو نہ کہ جہنم کا۔انہوں نے اپنے گھوڑوں کی باگیں امام مظلوم علیہ الصلوات والسلام کے خیام کی طرف موڑیں، جس وقت یہ خیام کی طرف روانہ ہوئے اس وقت امام مظلوم علیہ الصلوات والسلام نے جناب غازی پاک علیہ الصلوات والسلام سے مخاطب ہوکر فرمایا۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار