

Loading content...
بھائیو! اس وقت ہم جنت اور جہنم کے درمیان میں کھڑے ہیں، ایک طرف ہمیں جنت بلا رہی ہے اور دوسری طرف ہمیں جہنم بلا رہی ہے، اب مناسب یہ ہے کہ ہم یہیں کھڑے کھڑے فیصلہ کر لیں کہ ہمیں جنت میں جانا ہے یا جہنم میں، ہمیں یہ معلوم نہیں کہ کس طرف کس کے خیام ہیں مگر ہمیں ایک طرف قرآن پاک کی تلاوت سنائی دے رہی ہے اور دوسری طرف فحش گیت گائے جارہے ہیں، صاف ظاہر ہے کہ جس طرف قرآن پاک ہے وہ جنت ہے اور جس طرف گانے گائے جارہے ہیں وہ جہنم ہے ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار