

Loading content...
صاحب لہوف اور دیگر کتبِ مقاتل لکھتے ہیں کہ اس وقت کوفہ سے 30یا32 جوان کربلا معلی میں داخل ہوئے کہ جنہیں ابن زیاد ملعون نے ابن سعد ملعون کی مدد کیلئے بھیجا تھا، انہیں رات کی تاریکی میں یہ معلوم نہ ہو سکا کہ ابن سعد ملعون کی فوج کے خیام کس طرف لگے ہوئے ہیں یہ دونوں فوجوں کے خیام کے درمیان میں آ کھڑے ہوئے ۔ یہاں آ کر انہوں نے اپنے اپنے گھوڑوں کی باگیں کھینچیں اور آوازیں سننے کی کوشش کی، ایک طرف ابنِ سعد ملعون کے خیام میںدف بجائی جارہی تھی اور لونڈیاں طربیہ گیت گارہی تھیں… دوسری طرف امام مظلوم علیہ الصلوات والسام کے خیام میں بہ آواز بلند قرآن پاک کی تلاوت جاری تھی ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار