

Loading content...
یہ سن کر تمام اصحاب و انصار میں گریہ کی آواز بلند ہوئی اور انہوں نے اپنے عمامے اتار کر زمین پر پھینک دِیے اور اپنی تلواریں بے نیام کرتے ہوئے عرض کی اے ابن مظاہرسلام اللہ علیہ ہمیں اس رب کریم کی قسم جس نے ہمیں اس مقام پر پہنچنے کی توفیق عطا فرمائی ہے ہم آل اطہارعلیہم الصلوات والسلام کے ان دشمنوں اور مخالفوں کا سر اڑاکر سکھ کا سانس لیں گے واللہ ہم سرور کونین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اس وصیت پر انتہائی ثابت قدمی سے عمل پیرا ہوں گے اور اس وصیت کو ضائع نہیں ہونے دیں گے جو انہوں نے اپنی پاک اولاد اور اپنی پاک نواسیوں صلواة اللہ علیہن کے بارے میں فرمائی تھی۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار