

Loading content...
جس وقت تمام اصحاب وانصار کا امتحان ہو گیا توکریم کربلا علیہ الصلوات والسلام حرم سرا میں تشریف لے آئے ،ملکہ عالمین صلواة اللہ علیہا نے پاک بھائی کو تکیہ پیش کیا کریم کربلا علیہ الصلوات والسلام تکیہ کی ٹیک لگاکر نیم دراز ہوگئے تو معظمہ کائنات صلواة اللہ علیہا نے فرمایا میرے بھائی ہم امت کے بہت ڈرے ہوئے ہیں، ساباطِ مدائن کا واقعہ کل کی بات ہے کہ شیعہ کہلوانے والے اصحاب نے عین موقعے پر دھوکہ دینے کا پروگرام بنایا تھا انہوں نے امیرِ شام کے ساتھ مل کر سازش کی تھی کہ عین دورانِ جنگ ہمارے پاک بھائی امام مسموم علیہ الصلوات والسلام کو دشمنوں کے حوالے کردیں گے ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار