

Loading content...
جس وقت انہوںنے چراغ روشن کیا تو خیمے میں کافی تبدیلی آ چکی تھی امام مظلوم علیہ الصلوات والسلام نے نگاہ فرمائی تو دیکھا کہ سب لوگ اپنی اپنی تلواروں کے نیام گھٹنوں پر رکھ کر توڑ چکے تھے، جو جوان تھے وہ اپنا سینہ تان کر کھڑے تھے، جو ضعیف تھے وہ اپنے ابروں اوپر کر کے ان پر رومال باندھ کر اپنی کمر سیدھی کر کے جوانوں کے ساتھ جوان نظر آرہے تھے، جو کمسن تھے اپنی ایڑیاں اٹھا کر جوانوں کے ساتھ قدم ملا کر کھڑے تھے اور ان کے چہروں کی معصومیت پر جلال کی سرخی ان کے جذباتِ محبت کی ترجمانی کرتی ہوئی بڑی خوبصورت لگ رہی تھی…(R_128)
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار