

Loading content...
میں عرض کر رہا تھا کہ امام مظلوم علیہ الصلوات والسلام نے چراغ (مشعل)گل کروایا بہت سے لوگ چلے گئے اور باقی صرف 64اصحاب رہ گئے، اس وقت امام مظلوم علیہ الصلوات والسلام نے باقی رہ جانے والے اصحاب سے مخاطب ہوکر فرمایا کہ جو دنیا کی غرض لے کر آئے تھے وہ چلے گئے ممکن ہے آپ لوگوں کے ذہن میں یہ ہوکہ ہم اگر چھوڑ کے چلے گئے تو جنت سے محروم ہو جائیں گے ہم آپ لوگوں کے ساتھ وعدہ کرتے ہیں کہ آپ کاآخرت کا حصہ بھی کم نہیں ہوگا آپ بے شک چلے جائیں، یہ فرمان سن کر پاک اصحاب میں سے کوئی بھی نہ اٹھا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار