

Loading content...
اس کے بعد فرمایا کہ اس وقت ہمارے سامنے کافی افراد ایسے موجود ہیں کہ جو ہمارے نانا پاک صل اللہ علیہ و آلہ وسلم اور ہمارے بابا پاک علیہ الصلوات والسلام کے ساتھ مختلف جنگوں میں شریک رہے تھے، اُن جنگوں میں فتح حاصل ہوتی تھیں، مالِ دنیا اور خزائن بطور غنیمت حاصل ہوتے تھے، لیکن آج ہم آپ سب کو یہ بتانا چاہتے ہیں کہ ہم اس مقام پر فاتح کی حیثیت سے جنگ لڑنے نہیں آئے، ہمارا مقصدِعظیم مظلومیت میں پوشیدہ ہے، جوجنگ لڑنے آتے ہیں وہ اپنے پردہ دار ساتھ نہیں لاتے، وہ اپنی بہنوں ،بیٹیوں کو ساتھ لے کر نہیں چلتے،ان کے ہمراہ چھ ماہ کے معصوم نہیںہوتے۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار