

Loading content...
اچانک امام مظلوم علیہ الصلوات والسلام کی نظر پڑی کہ تمام مستورات کی جھولی میں ان کے لخت جگر موجود ہیں مگر پاک ہمشیر صلواة اللہ علیہا کی جھولی خالی ہے اور ان کے دو معصوم ان کے پیچھے کھڑے ہوئے ہیں، امام مظلوم علیہ الصلوات والسلام نے اپنی پاک بہن صلواة اللہ علیہا سے فرمایا کہ ہر والدہ کی آغوش ان کے نونہالوں سے سجی ہوئی ہے مگر آپ کی اپنی آغوش خالی ہے، کیا آپ صلواة اللہ علیہا کا ان معصوموں سے کوئی رشتہ نہیں جو خاموشی سے ایک ایک کی طرف حسرت بھری نگاہوں سے دیکھ رہے ہیں، ان کا دل بھی تو چاہتا ہے کہ وہ اپنی پاک والدہ کی آغوش کی زینت بنیں ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار