

Loading content...
بعض کتب میں ملتا ہے کہ شہنشاہِ کربلا علیہ الصلوات والسلام جس وقت خیام میں تشریف لے آئے تو انہوں نے آ کر مسند کو زینت بخشی ۔ اس وقت جناب عالیہ بی بی صلواة اللہ علیہا نے اپنی تمام بہنوں صلوات اللہ علیھینکو بلا کر فرمایا کہ یہ ہمارے مظلوم بھائی علیہ الصلوات والسلام کی آخری رات ہے، یہ آج کی رات ہے کہ تمام اقربا یہاں موجود ہیں، کل کا دن ہوگا تو کوئی کہیںآرام فرما ہوگا اور کوئی کہیں ہوگا ۔ہمارے اس ہنستے بستے گھرکی رونق کو نظر لگ جائے گی ، ہمیں اپنے بھائی اور بیٹے دوبارہ دیکھنا نصیب نہیں ہوں گے، اس لئے اسی رات کو غنیمت سمجھ کر سب مل کر یہ رات گزاریں،
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار