

Loading content...
اس وقت امام مظلوم علیہ الصلوات والسلام نے فرمایا کہ آپ اپنے خیام کواس انداز میں ہمارے خیام کے ساتھ لگائو کہ ان کی طنابیں آپس میں ایک دوسرے کے ساتھ منسلک ہوجائیں، اس موقعہ پر امام مظلوم علیہ الصلوات والسلام نے اپنے سامنے سب خیام اور قناتیں لگوائیں اور ان کی ترتیب یہ بنائی کہ درمیان میں اپنے خیام لگوائے ان کے چاروںطرف ایک قنات لگوائی، اس قنات کے باہر اصحاب کی مستورات کے خیام لگوائے اور ان کے باہر پھر ایک قنات لگوائی، اس قنات کے باہر خاندان بنی ہاشم علیہم الصلوات والسلام کے مردوں کے خیام لگوائے اور ان کے باہر پھر قنات لگوائی، پھر اس کے باہر اصحاب کے خیام لگوائے اور ان سب کے باہرپھر ایک قنات لگوائی۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار