

Loading content...
ابن سعد ملعون نے کہا کہ ہمیں یہ بات منظور نہیں ہے، اس وقت اس ملعون کے ساتھ عمرو ابن حجاج زبیدی ملعون کھڑا تھا (جو جناب ہانی سلام اللہ علیہ کا سسر تھا) اس نے کہا او ملعون ِازل اگر اس موقعہ پر ہمارے مد مقابل ترک و دیلم کے کفار بھی ہوتے اور وہ ہم سے اسی طرح ایک رات کی مہلت طلب کرتے تو ہماراانہیں مہلت دینا بھی واجب تھا یہ تو فرزندِ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہیں جنہوں نے مہلت طلب فرمائی ہے، تُو اِن کو مہلت کیوںنہیں دیتا ۔اُس وقت اِس ملعون نے کہا کہ چلو ٹھیک ہے میں ایک رات کی مہلت دے رہا ہوں …(R_107)
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار