

Loading content...
اُس وقت امام مظلوم علیہ الصلوات والسلام اپنے خیمہ اقدس میں تشریف فرما تھے اور پہرہ دار پہرہ دینے میں مصروف تھے، اچانک انہوںنے دیکھا کہ ابن سعد ملعون کا لشکر اپنے گھوڑوں پر سوار ہو کر تیز رفتار ی سے خیام پر حملے کی نیت سے بڑھ رہا ہے، کردگار وفا علیہ الصلوات والسلام کو جلال آیا اور انہوںنے نعرہ تکبیر بلند فرمایا، امام مظلوم علیہ الصلوات والسلام یہ آواز سن کر فوراً اپنے خیمے سے باہر تشریف لائے، دیکھا کہ صاحب ِ جلالِ اِلٰہی جناب عباس علیہ الصلوات والسلام اپنی تلوار نیام سے برآمد کر چکے تھے اور ان کے ساتھ ساتھ باقی خاندانِ بنی ہاشم علیہم الصلوات والسلام کے تمام افراد بھی اپنی اپنی تلواریں بے نیام کئے آتے ہوئے لشکر پر حملہ کرنے کیلئے تیار کھڑے تھے، امام مظلوم علیہ الصلوات والسلام نے آواز دے کر فرمایا کہ جنگ نہیں کرنی
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار