

Loading content...
جس وقت کریم کربلا علیہ الصلوات والسلام کے اصحاب و انصار پر پیاس کی قیامت ٹوٹی اس وقت کریم کربلا علیہ الصلوات والسلام مستورات توحید ورسالت صلواة اللہ علیہن کے خیام کی پشت پریعنی خیام سے جنوب کی طرف تشریف لے گئے اور وہاں جاکر انہوں نے کعبہ کی طرف نو 9قدم اٹھائے اور وہاں پر ایک نشان لگاکر فرمایا کہ یہاں کنواں کھودا جائے ، اصحاب نے جب کنواں کھودا تو انتہائی شفاف اور میٹھے پانی کا چشمہ ظاہر ہوا اس پانی سے کریم کربلا سمیت تمام معصوم بچے، اہل حرم ،اصحاب وانصار سیراب ہوئے، اس کے بعد کریم کربلا علیہ الصلوات والسلام نے حکم فرمایا کہ اب اس کنویں کو دوبارہ مٹی ڈال کر بند کر دیا جائے …(R_96)
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار