

Loading content...
کریم کربلا علیہ الصلوات والسلام نے ایک ایک لعل کو سینے سے لگایا، پیار کیا اور واپس خیمے میں لے آئے، یہاں آ کرجناب سجاد علیہ الصلوات والسلام کو علیحدگی میں چند وصیتیں فرمائیں اور آنے والے واقعات کے بارے میں کلی طور پر آگاہ فرمایا کہ ہم شہید ہونے کیلئے آئے ہیں، ہمارے بعد یہ خیام بھی نہیں رہیں گے، یہ ازل کی پردہ دار شہزادیاں صلواة اللہ علیہن کوفہ بھی جائیں گی، درباروں کی پیشیاں بھی ہوں گی ، آپ کو مستورات توحید ورسالت صلواة اللہ علیہن کو ساتھ لے کر کوفہ و شام بھی جانا پڑے گا، اور شام میں کیا کچھ ہو گا ……جس وقت یہ تمام حالات و واقعات بتائے گئے تو پھر جناب سجادعلیہ الصلوات والسلام بستر سے اٹھ نہیں سکے …(R_74)
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار