

Loading content...
کریم کربلا علیہ الصلوات والسلام انتہائی عجلت میں اپنے خیمے سے باہرآئے، ادھر اسدانِ کردگار نے تلواریں بلند فرمائیں، ادھر کریم کربلا علیہ الصلوات والسلام نے ان کے سامنے آکر فرمایا ہمارا حکم ہے کہ جنگ نہیں کرنی…،سارے جوانوں کے ہاتھ سے تلواریں چھوٹ گئیں اور جلال سے پُر آنکھوں سے آنسوؤں کی برسات شروع ہوگئی ، سب سے زیادہ اثر دو جوانوں پر ہوا، پہلے کردگار وفا علیہ الصلوات والسلام تھے کہ جن کی آنکھوں کا رنگ سرخ نظر آتا تھا اور دوسرے جناب سجاد علیہ الصلوات والسلام تھے جن کاہاتھ ضبط جلال کی وجہ سے جگر پہ آگیا۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار