

Loading content...
جناب عدیلةالحسین بی بی پاک صلواة اللہ علیہا سے روایت ہے کہ 9محرم کا دن تھا، ہم اپنے پاک بھائی کے خیمۂ اقدس میں تشریف فرما تھے، ہمارے پاک بھائی کے رخِ انور پر دشمن کی فوجوں کے لشکر در لشکر آنے کا کوئی خاص اثر نہ تھا، ایک لشکر آیا پھر دوسرا لشکر آیا، پھر کوفہ کی طرف سے جنگی طبل،کوس اور نقارے بجنے کی آواز آئی، ہم نے خیمے کے سوراخ سے کوفہ کے راستے پر نگاہ فرمائی تو ہمیں گرد وغبار آسمان کی طرف بلند ہوتا نظر آیا اور نعروں کا شور وغل سنائی دیا، اس وقت ہم نے اپنے پاک بھائی علیہ الصلوات والسلام کے رخِ انور پر نگاہ فرمائی تو ان کے چہرے کا رنگ متغیر ہوکر زرد زعفران کی طرح ہو چکا تھا اورپیشانی پر پریشانی کے آثار تھے ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار