

Loading content...
مگر میں تمہیںیہ بتانا چاہتا ہوں کہ ہم قبیلہ ہونے کی وجہ سے تم ہمارے بھائی ہو اور تمہیں یہ بھی معلوم ہے کہ پاک خاندان علیہم الصلوات والسلام کے ساتھ ہمارا بھی ایک رشتہ ہے ،بلکہ تم اچھی طرح جانتے ہو کہ ہماری ایک پھوپھی پاک صلوات اللہ علیہھا امیرالمومنین علیہ الصلوات والسلام کے حرم کی زینت ہیں اور کربلا میں ان کی اولاد بھی موجود ہے جو میرے پھوپھی زاد لگتے ہیں، اور تمہیں یہ بھی علم ہے کہ ہماری پھوپھی پاک زندہ ہیں اگر ہمارے پھوپھی زادوں کو کچھ ہوگیا تو ہم اپنی پھوپھی جان کو منہ دکھانے کے قابل بھی نہیں رہیں گے، اس لئے میں تمہیںبتانے آیا ہوں کہ تم ان کے بارے میں بھی کچھ سوچ کر یہاں سے جاؤ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار